صرافہ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔24 قیراط فی تولہ سونا 15 ہزار 500 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 862 روپے پر آ گیا۔
کراچی میں دس گرام سونے کی قیمت بھی 13 ہزار 289 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 832 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 155 ڈالر کی بڑی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 545 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 972 روپے کم ہو کر 8 ہزار 232 روپے پر آ گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟