قسمت کے دھنی امریکی شہری نے 18 ویں بار بھی لاٹری جیت لی

image

امریکی ریاست آئیڈاہو کے رہائشی رابرٹ بیون نے 18 ویں بار لاٹری جیت کر ایک بار پھر لوگوں کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رابرٹ بیون نے حال ہی میں ’1,000,000 کنگ اسکریچ گیم‘ میں 50 ہزار ڈالر کا انعام حاصل کیا۔

آئیڈاہو لاٹری حکام کے مطابق رابرٹ بیون کی خوش قسمتی کا سلسلہ 1997 میں شروع ہوا تھا جب انہوں نے ایک خصوصی پروموشن کے دوران شیورلے بلیزر گاڑی جیتی تھی۔ اس کے بعد وہ مختلف اوقات میں متعدد انعامات اپنے نام کر چکے ہیں جن میں 2 لاکھ ڈالر تک کی بڑی رقم بھی شامل ہے۔

رابرٹ بیون کا کہنا ہے کہ لاٹری کھیلنا ہمیشہ ان اور ان کی اہلیہ کے لیے صرف تفریح رہا ہے اور دونوں کئی برسوں سے مل کر ٹکٹ خریدتے آ رہے ہیں۔

جب حکام نے ان سے مسلسل کامیابی کا راز پوچھا تو انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ ان کی اصل خوش قسمتی 40 سال تک ایک ہی ذہین اور شاندار خاتون کے ساتھ زندگی گزارنا ہے۔

ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے جبکہ صارفین ان کی محبت اور وفاداری کو خوب سراہ رہے ہیں۔

آئیڈاہو لاٹری حکام کے مطابق لاٹری ٹکٹوں سے حاصل ہونے والی رقم ریاست کے سرکاری اسکولوں اور عمارتوں کی تعمیر و ترقی پر خرچ کی جاتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US