عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے پر آ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 539 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے، فی تولہ چاندی 159 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 73 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US