لاہور: پرو لیگ کے لیے ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری، شریک کھلاڑیوں کی تعداد 33 ہوگئی

image

لاہور میں پرو لیگ کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے، جس میں سنیئر ٹیم کے کھلاڑیوں کی شمولیت کے بعد اب مجموعی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

کیمپ جوائن کرنے والے سنیئر کھلاڑیوں میں کپتان عماد شکیل بٹ اور حنان شاہد سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ غیر ملکی لیگ کا حصہ رہنے والے رانا وحید اور ابوبکر محمود آج رات وطن واپس پہنچ کر کل کیمپ کا حصہ بنیں گے۔

ذرائع کے مطابق، پرو لیگ کے لیے قومی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز 19 اور 20 مئی کو ہوں گے، جس کے بعد حتمی 20 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US