جاپان میں جیباچی سنبئی نامی کیڑوں سے تیار بسکٹ مقبول

image

جاپان میں ایک ایسا منفرد بسکٹ مقبول ہو رہا ہے جو اپنی غیر معمولی ترکیب کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

جیباچی سنبئی نامی یہ بسکٹ آٹے میں بڑی تعداد میں خشک بھڑ (واسپس) شامل کر کے تیار کیا جاتا ہے جسے مقامی لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔ اگرچہ یہ تصور عام خوراک سے مختلف ہے لیکن جاپان میں اسے ایک روایتی اور منفرد اسنیک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

یہ بسکٹ پہلی بار 2010 کی دہائی کے وسط میں اس وقت خبروں میں آیا جب اومچی جیباچی آئیکوکائی نامی بھڑ کے شوقین افراد کے کلب نے ایک مقامی بیکر کے ساتھ مل کر اسے تیار کیا۔

یہ پروڈکٹ جاپان کے شہر اومچی کے مقامی بازاروں اور چند گورمیٹ اسٹورز پر دستیاب ہے جبکہ کئی سیاح خاص طور پر اسے چکھنے کے لیے یہاں کا رخ کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US