لومڑی چوری کرتے پکڑی گئی، ثبوت چھپانے کی کوشش بھی کی

image

کینیڈا کے صوبے البرٹا میں باربی کیو سامان کی چوری کا ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں پولیس کی تفتیش میں اصل ملزم ایک لال لومڑی نکلی۔

رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق کروزنیسٹ پاس کے علاقے میں باربی کیو سامان چوری کی اطلاع پر اہلکار موقع پر پہنچے، جہاں ابتدائی طور پر ایک مشکوک شخص کی تلاش کی جا رہی تھی تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ چوری کے پیچھے ایک لال لومڑی ملوث ہے۔

پولیس کے مطابق لومڑی کو ہاٹ ڈاگز سمیت دیگر باربی کیو سامان منہ میں اٹھائے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس نے ثبوت چھپانے کی کوشش بھی کی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کو مزاحیہ انداز میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کی شناخت لال بالوں، چھوٹے قد اور موٹی کھال والے کوٹ کے طور پر کی گئی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے شاطر چور لومڑی کی تصویر بھی جاری کی جس کے منہ میں ہاٹ ڈاگز موجود تھے تاہم اسے بغیر کسی کارروائی کے رہا کر دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US