قازقستان کے بعد چین کے سرکاری و تجارتی وفد کا کے پی ٹی کا دورہ

image

قازقستان کے سرکاری وفد کے بعد چین کے صوبہ شنگڈونگ سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ سطح کے سرکاری و تجارتی وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بحری تعاون کے باہمی مواقع کا تفصیلی جائزہ لیا۔

کراچی پورٹ آمد پر وفد کا شاندار استقبال چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد اور ریئر ایڈمرل کاشف منیر نے کیا۔ اس موقع پر چینی وفد کو کراچی بندرگاہ کے روزمرہ آپریشنز اور مستقبل کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کو منوڑہ ورکشاپ کے توسیعی منصوبے کے تحت فراہم کی جانے والی مختلف بحری سہولیات سے بھی آگاہ کیا گیا، جن میں گریونگ ڈاک، سلپ وے، فلوٹنگ ڈاک اور تربیتی مراکز شامل ہیں۔

دورانِ گفتگو چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد نے کراچی بندرگاہ کی اسٹریٹیجک اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 400 ملین ڈالر سے کم لاگت کا یہ توسیعی منصوبہ تمام بحری اداروں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ملکی بحری صنعت اور شپ ریپئرنگ (جہازوں کی مرمت) کے شعبے کو زبردست فروغ ملے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US