پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چھ سیشنز کی مندی کے بعد آج زبردست تیزی دیکھی گئی اور کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔
مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے ایران پر حملہ مؤخر ہونے اور جنگ بندی کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا بھرپور خیرمقدم کیا۔
کاروباری دن کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ایک وقت میں مارکیٹ 2500 پوائنٹس تک اوپر چلی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں 162,000، 163,000 اور 164,000 پوائنٹس کی حدیں بحال ہوئیں۔ تاہم، بعد میں منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ کی وجہ سے دورانِ ٹریڈنگ یہ تیزی 750 پوائنٹس تک محدود بھی ہوئی اور مارکیٹ 163,000 اور 164,000 کی حدیں برقرار نہ رکھ سکی۔
کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1091 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 162,896 پوائنٹس پر بند ہوا۔