عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 6800 روپے گر کر 470362 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 5830 روپے کم ہو کر 403259 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 68 ڈالر کمی کے بعد 4480 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 125 روپے کم ہو کر 7974 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟