کسی کو مسئلہ ہے تو میرے وی لاگز نہ دیکھے، عروسہ خان

image

”میں ابھی باہر جانے کے لیے تیار ہو رہی ہوں لیکن اس سے پہلے اُن تمام لوگوں کو ایک بات واضح کرنا چاہتی ہوں جنہیں میرے پنجابی لہجے سے مسئلہ ہے۔ پنجابی ایکسنٹ ہونا کوئی بری بات نہیں۔ اگر میں پنجاب میں رہتی ہوں تو ظاہر ہے میرے بولنے کا انداز ویسا ہی ہوگا، جیسے سندھ کے لوگوں میں سندھی لہجہ ہوتا ہے اور پختونوں میں پشتو لہجہ۔ بلاشبہ میں پٹھان ہوں لیکن میری والدہ پنجابی ہیں اور خالص دیہاتی پس منظر رکھتی ہیں۔ میرا تعلق بھی گاؤں سے ہے۔ اگر کسی کو میرے پنجابی لہجے سے مسئلہ ہے تو وہ میرے وی لاگز نہ دیکھے اور اپنے اندر سے یہ کمپلیکس نکالے۔“

پاکستانی اینکر اور ڈیجیٹل کریئیٹر عروسہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خبروں کا مرکز بن گئی ہیں، مگر اس بار وجہ اُن کی ذاتی زندگی نہیں بلکہ اُن کا پنجابی لہجہ ہے۔ حال ہی میں انہوں نے قرۃ العین اقرار کے ساتھ ایک خصوصی وی لاگ شیئر کیا جس میں انہوں نے برسوں سے ہونے والی تنقید پر کھل کر بات کی۔

عروسہ خان نے کہا کہ لوگوں کو کسی کے لہجے یا زبان پر طنز کرنے کے بجائے اس کی شخصیت اور کام کو دیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مختلف ثقافتوں اور زبانوں کا ملک ہے، جہاں ہر علاقے کا اپنا اندازِ گفتگو ہے، اس لیے کسی کے تلفظ یا ایکسنٹ کو مذاق بنانا درست نہیں۔

یاد رہے کہ عروسہ خان اُس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہوئیں جب معروف اینکر اقرار الحسن کے ساتھ ان کے نکاح کی خبریں منظر عام پر آئیں۔ بعد ازاں دونوں خاندانوں نے اس رشتے کی تصدیق بھی کر دی تھی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عروسہ، اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ اور بیٹے پہلاج حسن کے ساتھ بھی خوشگوار تعلق رکھتی ہیں اور اکثر فیملی وی لاگز میں ایک ساتھ دکھائی دیتی ہیں، جنہیں مداح کافی پسند کرتے ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا کی دنیا میں شہرت کے ساتھ تنقید بھی جڑ جاتی ہے، اور عروسہ خان کو اکثر اُن کے بولنے کے انداز پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس بار انہوں نے خاموش رہنے کے بجائے ناقدین کو دو ٹوک جواب دے کر واضح کر دیا کہ وہ اپنی شناخت اور لہجے پر فخر کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US