عروسہ خان کو اقرار الحسن کا مہنگا تحفہ، سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ سوالات اٹھا دیے

image

"ایک ہفتے میں کئی شادی کی سالگرہ منانے کا تصور کریں!"، "اقرار الحسن کو اپنی تینوں بیویوں کو آئی فون 18 پرو میکس دینا چاہیے"، "آپ نے سالگرہ کے تحفے کی تصویر تو دکھا دی لیکن شوہر کی نہیں، واہ کیا محبت ہے!"، "یہ شوہر سے محبت نہیں بلکہ مہنگے آئی فون سے محبت لگ رہی ہے۔"

معروف اینکر اقرار الحسن کی تیسری اہلیہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عروسہ خان کو شادی کی تیسری سالگرہ سے قبل شوہر کی جانب سے قیمتی تحفہ مل گیا، جس کی تصاویر شیئر کرتے ہی سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

عروسہ خان اور اقرار الحسن کی شادی 24 نومبر 2023 کو ہوئی تھی اور اب دونوں اپنی شادی کی تیسری سالگرہ منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اقرار الحسن نے اہلیہ کو برگنڈی رنگ کا آئی فون 18 پرو میکس تحفے میں دیا، جسے عروسہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خوشی سے دکھایا۔

تاہم مہنگے تحفے کی تصاویر سامنے آتے ہی صارفین نے اقرار الحسن کی تین شادیوں کو لے کر طنزیہ تبصرے شروع کردیے۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا ان کی دوسری اہلیہ فرح یوسف کو بھی کوئی تحفہ دیا گیا ہے، جبکہ کچھ نے عروسہ خان کو صرف قیمتی تحفہ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

دوسری جانب چند صارفین نے اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قرۃ العین اقرار کی تعریف کی اور تینوں شادیوں سے متعلق اپنی مختلف آرا کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عروسہ خان شادی سے قبل ڈیجیٹل میڈیا میں بطور رپورٹر اور میزبان کام کرچکی ہیں، جبکہ اقرار الحسن سے ان کی شادی اور خاندانی تعلقات اکثر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US