کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1935 پوائنٹس کا اضافہ، کاروبار کا مثبت اختتام

image

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کے مثبت اثرات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھی گئی، اور مارکیٹ مسلسل دوسرے روز بھی کاروبار کے مثبت اختتام کے ساتھ بند ہوئی۔

آج مارکیٹ میں سارا دن سرمایہ کاروں کا غیر معمولی جوش و خروش برقرار رہا، جس کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک وقت پر 2100 سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ بھی دیکھا گیا۔ اس شاندار تیزی کی بدولت مارکیٹ نے یکے بعد دیگرے 1 لاکھ 63 ہزار، 1 لاکھ 64 ہزار اور 1 لاکھ 65 ہزار پوائنٹس کی تین اہم ترین نفسیاتی حدیں دوبارہ بحال کرلیں۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس مجموعی طور پر 1935 پوائنٹس کے بھاری اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 64 ہزار 831 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں آج سب سے زیادہ سرمایہ کاری اور شیئرز کی خریداری بینکنگ، فرٹیلائزر، سیمنٹ، انرجی، آئل اینڈ گیس اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شعبوں میں دیکھی گئی۔

اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے مارکیٹ پر چھایا ہوا مندی کا دباؤ اب مکمل طور پر ختم ہو رہا ہے اور رواں ہفتے انڈیکس بتدریج مستحکم ہو رہا ہے، جو معاشی اور سفارتی محاذ پر مثبت پیش رفت کا عکاس ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US