امریکا، ایران ڈیل کی امیدیں، گولڈ مارکیٹس سنبھل گئیں، قیمتوں میں اضافہ

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن کی بڑی کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5000 روپے بڑھ کر 475362 روپے کا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت 4287 روپے بڑھ کر 407546 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 50 ڈالر اضافے کے بعد 4530 ڈالر کا ہوگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 60 روپے بڑھ کر 8034 روپے ہوگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US