کوا چلا ہنس کی چال، کانز فیسٹیول میں صنم سعید کے لباس پر مشی خان کی تنقید

image

”ہمیں ہر جگہ اپنی ثقافت اور روایات کو دکھانا چاہیے، ہمیں اتنی جلدی دوسروں کے انداز اپنانے کی ضرورت نہیں۔ کپڑے اچھے تھے مگر سوال یہ ہے کہ ہم غیر ضروری طور پر اتنی جلدی اپنی جلد کیوں دکھاتے ہیں؟“

پاکستان کی معروف اداکارہ صنم سعید ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اس بار ان کے کانز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ لک نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی ہے۔

صنم سعید نے کانز فلم فیسٹیول میں پاکستانی ڈیزائنر کا تیار کردہ خوبصورت لباس زیب تن کیا، جسے مداحوں نے بے حد سراہا۔ ان کا پُر وقار انداز، ریڈ کارپٹ پر واک اور اعتماد بھرپور شخصیت نے بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل کی، اور ان کی پہلی کانز انٹری کو یادگار قرار دیا جا رہا ہے۔

تاہم اسی دوران اداکارہ مشی خان نے صنم سعید کے کانز لک پر تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ غیر ملکی فلم فیسٹیول میں اپنے لباس کے انتخاب میں مغربی انداز اپنانے کی ضرورت کیوں محسوس کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ لباس کا ڈیزائن اچھا تھا، لیکن ان کے مطابق اس میں حد سے زیادہ بے پردگی نظر آتی تھی۔

مشی خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ جہاں کچھ صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کیا، وہیں بڑی تعداد میں مداح صنم سعید کے دفاع میں سامنے آگئے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے لکھا کہ کسی کو نیچے گرانے کی ضرورت نہیں، صنم سعید نے عالمی سطح پر پاکستان کی بہترین نمائندگی کی ہے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ فلم فیسٹیول کا مقصد ہی فیشن اور عالمی انداز کو اپنانا ہوتا ہے، اس میں کوئی غلط بات نہیں۔

کئی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ بین الاقوامی ایونٹس میں مقامی ٹیلنٹ کا عالمی فیشن کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ایک قدرتی بات ہے اور صنم سعید نے اپنے انداز سے پاکستان کو مثبت انداز میں پیش کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US