شاہ رخ خان کے مقابل کترینہ کا کردار پہلے مجھے آفر ہوا تھا، میرا

image

یش چوپڑا نے مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ اپنی فلم میں کاسٹ کیا تھا۔ فلم جب تک ہے جان میں جو کردار بعد میں کترینہ کیف نے کیا وہ پہلے مجھے آفر ہوا تھا۔ شوٹنگ لندن میں ہونی تھی۔ بھارت میں مجھے بہت عزت اور محبت ملی، امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سنجے دت، کرن جوہر، دلیپ کمار اور گوری خان سمیت کئی شخصیات نے میرا استقبال کیا۔ میں تقریباً دس دن دلیپ کمار صاحب کے گھر بھی مہمان رہی۔

پاکستانی اداکارہ میرا ایک بار پھر اپنے دلچسپ بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم سائیکو کی تشہیری مہم کے دوران میرا نے ایک ایسا دعویٰ کیا جس نے انٹرنیٹ پر نئی بحث چھیڑ دی۔

حال ہی میں ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ بھارتی فلم ساز یش چوپڑا نے انہیں شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردار کی پیشکش کی تھی۔ ان کے مطابق انہیں فلم جب تک ہے جان میں کاسٹ کیا گیا تھا تاہم بعد میں وہ کردار کترینہ کیف نے ادا کیا۔

میرا نے یہ بھی بتایا کہ بھارت میں انہیں فلم انڈسٹری کی بڑی شخصیات کی جانب سے خاص عزت دی گئی اور ان کے متعدد معروف ستاروں کے ساتھ خوشگوار تعلقات رہے۔

ادھر میرا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کئی صارفین نے ان کے دعوے پر حیرت کا اظہار کیا جبکہ بعض نے اسے محض شہ سرخیوں میں رہنے کی کوشش قرار دیا۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ میرا ہمیشہ ایسے بیانات دیتی ہیں جن سے میڈیا میں ہلچل مچ جاتی ہے، جبکہ ان کے مداحوں نے کہا کہ میرا کی شخصیت ہی انہیں دوسروں سے مختلف بناتی ہے۔

واضح رہے کہ میرا ان دنوں اپنی فلم سائیکو کی بھرپور تشہیر میں مصروف ہیں جس میں شان شاہد بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کو عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US