عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روز کے وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار 200 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 162 روپے پر آ گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 886 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 660 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 22 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 508 ڈالر پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی ریکارڈ نہیں کی گئی اور فی تولہ چاندی 8 ہزار 34 روپے پر برقرار رہی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟