10 کروڑ کے تحائف، ارشاد بھٹی نے مومنہ اقبال کو ملنے والے تحائف سے متعلق اہم دعویٰ کردیا

image

”میں مومنہ اقبال کو ہراساں نہیں کر رہا۔ مجھے اس کی شادی سے کوئی مسئلہ نہیں، میں صرف اپنے دیے گئے تحائف واپس مانگ رہا ہوں۔ اصل میں مجھے دھمکیاں مومنہ اقبال کے ہونے والے شوہر کی طرف سے دی گئیں، جس پر میں نے مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے۔“

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے قبل شروع ہونے والا تنازع اب مزید سنگین اور حیران کن رخ اختیار کرتا جا رہا ہے۔ جہاں ایک طرف اداکارہ نے مبینہ ہراسگی کے الزامات عائد کیے، وہیں دوسری جانب پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ مسلسل نئے دعوؤں کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔

مومنہ اقبال، جنہیں گزشتہ چند برسوں میں کئی ہٹ ڈراموں کے باعث بے حد شہرت ملی، یکم جون 2026 کو شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ تاہم شادی سے کچھ دن پہلے ان کا نام ایک بڑے تنازع کا حصہ بن گیا، جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ سابق قریبی تعلق رکھنے والے ایم پی اے ثاقب چدھڑ مبینہ طور پر انہیں ہراساں کر رہے ہیں کیونکہ اداکارہ نے ان کی شادی کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔

اب اس معاملے میں سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے بھی حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ان کے مطابق ثاقب چدھڑ کے وکیل میاں علی اشفاق نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم پی اے نے مومنہ اقبال کو انتہائی مہنگے تحائف دیے تھے، جن میں ایک فورچیونر، ایک ہونڈا سوک، قیمتی گھڑیاں اور دیگر لگژری آئٹمز شامل ہیں۔

ارشاد بھٹی کے مطابق دعویٰ کیا گیا ہے کہ فورچیونر گاڑی اس وقت مومنہ اقبال کی والدہ استعمال کر رہی ہیں، جبکہ صرف ایک گھڑی کی قیمت تقریباً 84 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ وکیل کے مطابق تمام تحائف کی مجموعی مالیت تقریباً 10 کروڑ روپے بنتی ہے، جنہیں ثاقب چدھڑ واپس لینا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس معاملے نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ کچھ لوگ مومنہ اقبال کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین سوال کر رہے ہیں کہ اگر یہ سب تحائف تھے تو اب انہیں واپس مانگنے کی وجہ کیا ہے۔ کئی افراد اس تنازع کو محبت، سیاست، طاقت اور شہرت کے خطرناک امتزاج کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US