ایران امریکا ممکنہ ڈیل، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
24 کیرٹ فی تولہ سونا 4600 روپے مہنگا ہو کر 477762 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 3943 روپے بڑھ کر 409603 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 46 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4554 ڈالر پر چلا گیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 236 روپے بڑھ کر 8270 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟