وہ گھر جو تعمیر نہ ہوسکا، ببرک شاہ نے آج بھی وینا ملک سے جڑے ہونے کا انکشاف کر ڈالا

image

میں اور وینا ملک آج بھی ایک چیز کی وجہ سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے ماضی میں مل کر ایک پلاٹ خریدا تھا اور اس پر گھر بنانا شروع کیا تھا۔ اس پراپرٹی میں ہم دونوں کا برابر حصہ ہے۔ اگرچہ ہمارا تعلق ختم ہوگیا تھا اور گھر مکمل نہ ہو سکا لیکن آج بھی وہ جائیداد مشترکہ ہے۔ وینا نے کبھی اس معاملے پر میرے لیے کوئی مشکل پیدا نہیں کی البتہ اگر اب یہ پراپرٹی فروخت ہو جائے تو مجھے خوشی ہوگی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ببرک شاہ نے اپنی سابقہ محبت اور اداکارہ وینا ملک سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کر دیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

ببرک شاہ اور وینا ملک ایک وقت میں فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سمجھے جاتے تھے۔ دونوں نے اپنے فلمی سفر کا آغاز ایک ساتھ کیا اور فلم "محبتاں سچیاں" میں ان کی آن اسکرین کیمسٹری نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا۔ یہی قربت بعد میں حقیقی زندگی کی محبت میں بھی تبدیل ہوگئی تھی۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے بتایا کہ علیحدگی کے باوجود ان دونوں کے درمیان ایک تعلق آج بھی باقی ہے۔ اداکار کے مطابق انہوں نے ماضی میں مل کر ایک پلاٹ خریدا تھا جہاں دونوں اپنا گھر تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ تاہم رشتہ ختم ہونے کے باعث یہ خواب ادھورا رہ گیا۔

ببرک شاہ نے یہ بھی کہا کہ وینا ملک نے ہمیشہ اس معاملے میں مثبت رویہ رکھا اور کبھی کسی تنازع یا مشکل کا سبب نہیں بنیں۔ ان کے مطابق وقت گزرنے کے باوجود دونوں آج بھی اس مشترکہ جائیداد کے مالک ہیں، جس کی وجہ سے ایک خاموش تعلق اب تک برقرار ہے۔

اداکار کی اس گفتگو کے بعد مداح ماضی کی اس مشہور جوڑی کو دوبارہ یاد کرنے لگے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی پرانی فلموں اور یادگار گانوں کا تذکرہ بھی دوبارہ ہونے لگا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US