سونا پھر سستا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ

image

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک روز کے وقفے کے بعد سونا اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہو کر 475,362 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2057 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 407,546 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 24 ڈالر کمی کے بعد 4,530 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ فی تولہ چاندی 153 روپے سستی ہو کر 8,117 روپے پر آگئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US