جانور کی قربانی بچوں کو نہ دکھائیں، نادیہ خان کے بیان پر نئی بحث چھڑ گئی

image

نادیہ خان پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور ڈراموں پر اپنے تبصرے اور آراء کھل کر بیان کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی بار لوگ ان کی باتوں سے اتفاق کرتے ہیں جبکہ کئی مرتبہ ان پر تنقید بھی ہوتی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر دنیا بھر میں مسلمان سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرتے ہیں۔ بچوں کو بھی اس مذہبی روایت کے بارے میں بتایا جاتا ہے اور انہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی قربانی کی داستان سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

اسی دوران نادیہ خان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ نادیہ خان نے والدین کو مشورہ دیا کہ وہ کم عمر بچوں کو قربانی کا عمل نہ دکھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی عمر میں جانور ذبح ہوتے دیکھنے سے بچے جانوروں کے معاملے میں بے حس ہوسکتے ہیں، اس لیے انہیں اس عمل سے دور رکھنا بہتر ہے۔

نادیہ خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں تقسیم ہوگئے۔ کچھ لوگوں نے ان کی بات سے اتفاق کیا جبکہ کئی افراد نے ان پر شدید تنقید کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ لبرل لوگ تو قربانی پر بھی پابندی لگوانا چاہتے ہیں۔ ایک اور صارف نے کہا کہ بچوں کو قربانی کی اہمیت اور اس کی تعلیم دینا ضروری ہے۔

دوسری جانب کچھ افراد نے نادیہ خان کی حمایت بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ درست کہہ رہی ہیں۔ ہمارے جاننے والوں کے ایک بچے نے قربانی دیکھنے کے بعد چھری اٹھا کر دوسرے بچے کو ذبح کرنے کی کوشش کی تھی۔

نادیہ خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ اپنے اپنے انداز میں اس معاملے پر رائے دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US