قربانی کے احترام میں لباس ہی مناسب پہن لیتیں، جنت مرزا تنقید کا نشانہ بن گئیں

image

جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹارز میں شمار ہوتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا کی ایک معروف انفلوئنسر ہیں جن کی انسٹاگرام پر 62 لاکھ جبکہ ٹک ٹاک پر 2 کروڑ 56 لاکھ سے زائد فالوونگ موجود ہے۔ جنت مرزا اپنی لپ سنگ ویڈیوز، خوبصورت فوٹو شوٹس اور سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔ وہ فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی کام کرچکی ہیں۔ جنت کا تعلق ایک معروف خاندان سے ہے، ان کے والد مرزا انجم کمال ایس ایس پی ہیں جبکہ ان کی بہنیں علشبہ انجم اور سحر مرزا بھی ڈیجیٹل کریئیٹرز ہیں۔

حال ہی میں جنت مرزا نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایک منفرد ریل شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی۔ اس ویڈیو میں جنت مرزا قربانی کے گوشت کے درمیان بیٹھی نظر آئیں اور گوشت کو الگ الگ تھیلوں میں پیک کرتی دکھائی دیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے سامنے چادر پر کافی مقدار میں قربانی کا گوشت رکھا ہوا تھا جبکہ وہ فرش پر بیٹھ کر گوشت کی تقسیم میں مصروف تھیں۔ جنت مرزا نے اس موقع پر سادہ سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور ٹراؤزر پہنا ہوا تھا جبکہ ہاتھوں میں سنہری چوڑیاں بھی پہن رکھی تھیں تاکہ عید کا انداز نمایاں رہے۔ ویڈیو کے دوران وہ گوشت پیک کرتے ہوئے اپنے بال بھی سنوارتی رہیں۔

یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئی سوشل میڈیا صارفین نے جنت مرزا کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ صرف ویوز حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ایک سستا طریقہ ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ اب ریل بنا لی ہے تو واپس اپنے کام پر چلی جائیں۔ ایک اور نے لکھا کہ وائرل ہونے کے لیے اب بہت کچھ کرنا پڑتا ہے۔

کچھ صارفین نے صفائی کے حوالے سے بھی اعتراض اٹھایا۔ ایک تبصرے میں کہا گیا کہ گوشت پیک کرتے ہوئے بار بار بالوں کو ہاتھ لگانے سے بال گوشت میں گر سکتے ہیں۔ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ کم از کم مناسب لباس تو پہن لیتی، یہ انداز عجیب لگ رہا ہے۔

بعض افراد نے میک اپ، چوڑیوں اور گوشت پیکنگ کو ایک ساتھ دکھانے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ قربانی کے گوشت کی تقسیم کے دوران صفائی اور احتیاط کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

جنت مرزا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں کچھ لوگ اسے عام عید کی مصروفیات قرار دے رہے ہیں جبکہ کئی صارفین اسے صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش سمجھ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US