عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی واقع ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 500 روپے سستا ہو کر 474862 روپے کا ہوگیا۔
دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 407117 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4525 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے کم ہو کر 8034 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟