بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر نے انسٹاگرام پر اچانک کئی مشہور شخصیات کو اَن فالو کر دیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔
ان فالو کیے جانے والوں میں شاہ رخ خان، کارتک آریان، اننیا پانڈے اور ان کے قریبی دوست منیش ملہوترا شامل تھے۔
اس اقدام کے بعد مختلف قیاس آرائیاں سامنے آنے لگیں، کچھ صارفین نے اسے فلموں کی ناکامی سے جوڑا جبکہ بعض نے بالی ووڈ میں اندرونی اختلافات کا امکان ظاہر کیا۔
بعد ازاں کرن جوہر نے وضاحت دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ وہ "ڈیجیٹل ڈیٹاکس" پر ہیں اور اسی وجہ سے انہوں نے اپنی فالوونگ لسٹ کم کی ہے۔
انہوں نے اس معاملے کو غیر ضروری خبر بنانے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی اہم خبر نہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت ان کی فالوونگ لسٹ میں صرف 78 افراد شامل ہیں جن میں علی ظفر، فواد خان اور ماہرہ خان بھی موجود ہیں جبکہ کئی بڑے نام اس فہرست سے غائب ہیں۔