سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی سستی ہو گئی

image

ایک دن کے وقفے کے بعد ملک کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 76 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 8 ہزار 232 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 13 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 4538 ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 21 روپے کمی کے بعد 8013 روپے پر آ گئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US