اداکارہ اشنا شاہ نے حمل کو زندگی کا مشکل ترین مرحلہ قرار دے دیا

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے حمل کے دوران پیش آنے والی جسمانی اور جذباتی مشکلات کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے اپنی زندگی کے سب سے مشکل مراحل میں سے ایک قرار دیا ہے۔

اشنا شاہ اپنے مقبول ڈراموں میں شاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتی ہیں اور مئی 2026ء میں انہوں نے اپنے حمل کی خوشخبری ایک خوبصورت فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی۔ اس موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کو ایک خاص لمحہ قرار دیا تھا۔

اداکارہ اس وقت حمل کے تیسرے مرحلے (Third Trimester) میں ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنے تجربات مسلسل شیئر کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حمل کا یہ سفر ان کے لیے اتنا آسان اور خوشگوار نہیں رہا جتنا عام طور پر سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں شدید موڈ سوئنگز، جسم میں سوجن، مسلسل تھکن، مناسب خوراک اور پانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، جبکہ وہ ڈلیوری کے مرحلے کے حوالے سے بھی فکرمند ہیں۔

اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور ویڈیوز میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے حمل کو “اولمپک کھیل” سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ جسمانی اور جذباتی طور پر انتہائی مشکل مرحلہ ہے، جس کا اندازہ صرف وہی خواتین لگا سکتی ہیں جو اس تجربے سے گزرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US