یورپ میں ندا یاسر کی سائیکل سواری کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

image

ندا یاسر کی یورپ میں چھٹیاں گزارنے کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔ کسی نے ان کے پُراعتماد انداز کو سراہا تو کسی نے ان کے لباس اور طرزِ زندگی پر تنقید کی۔

پاکستانی مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر ان دنوں اپنے بیٹے بلالج کے ہمراہ یورپ کے سفر پر ہیں۔ وہ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپیسٹ میں وقت گزار رہی ہیں اور اپنے سفر کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ شہر کی سڑکوں پر سائیکل چلاتی اور خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہوتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں ندا یاسر کو پُرسکون ماحول میں گھومتے اور سفر کے تجربے سے محظوظ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین دو مختلف گروپوں میں تقسیم نظر آئے۔ بعض افراد نے کہا کہ ہر شخص کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کا حق حاصل ہے اور ندا یاسر صرف اپنے سفر سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب کچھ صارفین نے ان کے لباس اور حالیہ حج کے تناظر میں سوالات بھی اٹھائے۔

ندا یاسر ماضی میں بھی اپنی گفتگو، دلچسپ اندازِ میزبانی اور سوشل میڈیا پوسٹس کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنتی رہی ہیں۔ اس بار بھی ان کی ایک مختصر سی ویڈیو نے مداحوں اور ناقدین دونوں کو اظہارِ رائے کا موقع دے دیا، جس کے باعث یہ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US