سونے کی قیمت میں ایک دن کے وقفے کے بعد پھر اضافہ، چاندی بھی مہنگی

image

ایک دن کے وقفے کے بعد گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4,600 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4,76,362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,944 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4,08,403 روپے ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر بڑھ کر 4,540 ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 94 روپے مہنگی ہو کر 8,153 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US