مومنہ اقبال کی نکاح تصاویر وائرل، برائیڈل لک نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

image

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جہاں ان کے مختلف ایونٹس کے فوٹو شوٹس مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے دعا خیر، مہندی اور دیگر تقریبات کی جھلکیاں پہلے ہی سامنے آ چکی تھیں، تاہم اب ان کے نکاح کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں مومنہ اقبال نے ڈل گولڈن رنگ کا خوبصورت اور مکمل کڑھائی سے مزین لہنگا زیب تن کیا۔ انہوں نے چولی اور ہم رنگ بھاری دوپٹہ کے ساتھ اضافی رسٹ رنگ کا دوپٹہ بھی اوڑھا ہوا تھا جس پر لیس اور گوٹا کا نفیس کام کیا گیا تھا۔

اداکارہ نے اپنے برائیڈل لک کو روایتی جیولری سے مکمل کیا، جس میں ناتھ، ٹیکا، جھومر، بھاری گولڈ چوکر، ہار اور کنگن شامل تھے۔ دوسری جانب ان کے شوہر حمزہ حبیب نے سفید کلاسک شیروانی اور روایتی سفید و گولڈ کلہ زیب تن کیا۔

نکاح تصاویر سامنے آتے ہی مداحوں کی جانب سے جوڑی کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے جبکہ مومنہ اقبال کا برائیڈل لک سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US