سشمیتا سین گولڈ ڈگر نہیں ایک ہیرے جیسی شخصیت ہیں، للت مودی

image

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے سابق چیئرمین للت مودی نے اداکارہ سشمیتا سین کو "گولڈ ڈگر" کہنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خودمختار اور کامیاب خاتون ہیں جن کا ان کے مالی معاملات سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

حالیہ انٹرویو میں للت مودی نے اپنے سابقہ تعلقات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سشمیتا سین نہ صرف مالی طور پر خودمختار ہیں بلکہ متعدد مواقع پر وہ خود اخراجات برداشت کرتی تھیں۔

للت مودی نے مزید کہا کہ سشمیتا سین نے اپنی محنت سے مقام اور دولت حاصل کی ہے اس لیے انہیں ’گولڈ ڈگر‘ کہنا سراسر غلط ہے۔للت مودی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر کسی کو کوئی لقب دینا ہے تو "ڈائمنڈ ڈگر میں تھا" جبکہ سشمیتا سین ایک ہیرے جیسی شخصیت ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 2022 میں انہوں نے اپنے تعلقات کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا جس کے بعد اس معاملے پر کافی بحث شروع ہوگئی تھی، تاہم انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

سابق آئی پی ایل چیئرمین نے سشمیتا سین کو اپنی زندگی کی ایک اہم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آج بھی ان کی اچھی دوست ہیں اور سنگل مدر کے طور پر اپنی بیٹیوں رینی اور علیشا کی پرورش قابلِ تعریف ہے۔

یاد رہے کہ 2022 میں دونوں کے تعلقات سامنے آنے کے بعد سشمیتا سین نے بھی ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں قیمتی چیزوں کی مالک ہیں اور اپنی دولت خود کماتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US