امریکا کی ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں ہزاروں کلاسک گاڑیوں کی شاندار پریڈ نے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
روٹ 66 پر منعقد ہونے والے اس تاریخی ایونٹ میں مجموعی طور پر 3,596 کلاسک گاڑیوں نے شرکت کی، جس نے سابقہ ریکارڈ کو 1,105 گاڑیوں کے واضح فرق سے توڑ دیا۔یہ پریڈ تاریخی روٹ 66 کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔
منتظمین کے مطابق یہ تقریب تقریباً ایک سال کی طویل تیاری کا نتیجہ تھی جس میں امریکا کی 42 ریاستوں کے علاوہ کینیڈا اور فرانس سے بھی شرکاء نے اپنی کلاسک گاڑیوں کے ساتھ حصہ لیا۔
ٹلسا کے میئر مونرو نکولس نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے لیے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اور عالمی سطح پر ایک نیا ریکارڈ قائم ہونا باعثِ فخر ہے۔
یہ ایونٹ نہ صرف کلاسک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے یادگار ثابت ہوا بلکہ روٹ 66 کی تاریخی اہمیت کو بھی عالمی سطح پر اجاگر کر گیا۔