مقامی اور عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 8600 روپے کمی کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 467762 روپے کا ہوگیا۔
ملک بھر میں 24 کیرٹ 10 گرام سونا 7373 روپے سستا ہوکر 401030 روپے کا ہوگیا۔
22 کیرٹ 10 گرام سونا 6759 روپے سستا ہونے کے بعد 367624 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں 86 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4454 ڈالر جبکہ 2.59 ڈالر کمی کے بعد فی اونس چاندی 74.10 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ چاندی 259 روپے سستی ہونے کے بعد 7894 روپے کی ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟