اسٹاک مارکیٹ، کل کی ریکوری کے بعد آج پھر مندی، کاروبار کا منفی اختتام

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کی ریکوری کے بعد آج ایک بار پھر مندی کا راج رہا اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔ مارکیٹ میں آج بھی شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں دورانِ ٹریڈنگ انڈیکس میں ایک وقت پر 600 پوائنٹس کی تیزی آئی، تو دوسری جانب فروخت کے دباؤ کے باعث 1200 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ بھی ریکارڈ کی گئی۔

اس شدید مندی کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج 171,000 پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکی اور ہنڈریڈ انڈیکس 831 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ 170,190 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

بروکرز کے مطابق مارکیٹ میں مندی کی بڑی وجہ انرجی، بینکنگ، فرٹیلائزر اور سیمنٹ کمپنیز کے شیئرز میں دیکھا جانے والا فروخت کا دباؤ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار ایران امریکا ڈیل میں تاخیر اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے شدید محتاط نظر آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے مارکیٹ میں محتاط طرزِ عمل اختیار کر رکھا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US