لاہور کی سیشن کورٹ نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 23 جون تک توسیع کر دی۔
ملزمہ جوئے کی ایپ کی پروموشن سے متعلق درج مقدمے میں عدالت میں پیش ہوئیں اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے سماعت کے دوران عبوری ضمانت میں مزید توسیع منظور کرتے ہوئے آئندہ تاریخ تک کارروائی ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے ملزمہ کے خلاف جوئے کی ایپ کی پروموشن کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔