آج مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونا پھر مہنگا جبکہ چاندی مزید سستی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1523 روپے مہنگا ہو کر 469285 روپے کا ہوگیا۔
ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت 1305 روپے بڑھ کر 402335 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں ساڑھے 14 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 4468.49 ڈالر کا ہوگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 97 روپے گر کر 7797 روپے پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟