گولڈ مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ، کل کی تیزی کے بعد آج پھر سونے چاندی کی قیمتیں کم

image

مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ، کل کی تیزی کے بعد آج پھر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 1469 روپے سستا ہو کر 467816 روپے پر آگیا۔

ملک بھر میں 10 گرام سونے کی قیمت 1323 روپے کم ہو کر 401012 روپے ہوگئی۔

انٹرنیشنل مارکیٹ میں 14 ڈالر 69 سینٹ کی کمی سے فی اونس سونا 4453 ڈالر 81 سینٹ پر آگیا۔

فی تولہ چاندی کی قیمت 67 روپے گر کر 7730 روپے پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US