بشریٰ انصاری کو قریب سے دیکھ کر کیا کیفیت تھی، دوسرے شوہر نے بتادیا

image

”میں اپنے کالج کے دنوں میں بشریٰ انصاری کے میگزین کٹ آؤٹس اپنے پاس رکھا کرتا تھا۔ میں باقاعدگی سے پی ٹی وی اسلام آباد بھی جاتا تھا کیونکہ وہ وہاں کام کرتی تھیں، مگر اس وقت وہ اپنی زندگی میں مصروف تھیں اور کبھی میری طرف توجہ نہیں گئی۔ جب میں انہیں پہلی بار قریب سے دیکھنے آیا تو میں بس ان کے سحر میں کھو گیا تھا۔ وہی میری پہلی باقاعدہ ملاقات تھی۔“

پاکستان کی سینئر اور مقبول اداکارہ و میزبان بشریٰ انصاری ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے دلچسپ انکشافات کی وجہ سے خبروں میں آ گئی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے دوسرے شوہر، ہدایتکار اقبال حسین کے ساتھ مزاحیہ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں دونوں نے اپنی محبت اور ماضی کی کہانیوں پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران اقبال حسین نے پہلی بار انکشاف کیا کہ وہ بشریٰ انصاری کو اپنے کالج کے زمانے سے پسند کرتے تھے اور ان کے مداح تھے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ان کے رسالوں سے کٹ آؤٹس سنبھال کر رکھتے تھے اور خاص طور پر انہیں دیکھنے کے لیے پی ٹی وی اسلام آباد کے چکر لگاتے تھے، لیکن اس وقت بشریٰ انصاری اپنی مصروف پروفیشنل زندگی میں ان سے بے خبر تھیں۔

دوسری جانب بشریٰ انصاری نے بھی اس ملاقات سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ 1990 کی دہائی میں وہ ایک پروگرام کی میزبانی کر رہی تھیں، جس میں ایک کالج عمر کا نوجوان بھی شریک ہوا تھا، جو بعد میں اقبال حسین ہی ثابت ہوا۔ انہوں نے ہنستے ہوئے اس وقت ان کے انداز اور بالوں کا بھی ذکر کیا، تاہم وہ اس وقت ان سے زیادہ متاثر نہیں ہوئیں۔

دونوں نے بتایا کہ وقت کے ساتھ یہ تعلق ایک ایسے رشتے میں بدل گیا جس کا تصور ابتدائی دنوں میں نہیں تھا، اور آج وہ اپنی نئی زندگی میں خوش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US