شہرت ہمیشہ نہیں رہتی، میں کام پر فوکس کرتی ہوں، ماہرہ خان

image

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے موجودہ مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں اور انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ مستقبل میں انہیں روایتی ہیروئن کے کردار کم ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کامیابی اور مداحوں کی محبت ان کے لیے بہت اہم ہے اور وہ اپنے فینز کے ساتھ تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ماہرہ خان کے مطابق وہ جانتی ہیں کہ شہرت اور کامیابی ہمیشہ قائم نہیں رہتیں، اس لیے ان کی پوری توجہ اپنے کام پر مرکوز رہتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی عمر اور زندگی کے اس مرحلے سے مطمئن ہیں اور انہیں اس بات کی فکر نہیں کہ ایک وقت آئے گا جب انہیں ہیروئن کے کردار نہیں ملیں گے، بلکہ وہ اس حقیقت کو خوش دلی سے قبول کرتی ہیں۔

انہوں نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز سے درخواست کی کہ انہیں روایتی کرداروں کے بجائے مختلف اور منفرد کرداروں میں موقع دیا جائے تاکہ وہ اپنی اداکاری کے مزید پہلو ناظرین کے سامنے لا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US