اداکارہ مومنہ اقبال اور فضا علی اپنے شوہروں کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور پوسٹس کے باعث خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
فضا علی نے اپنی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ جذباتی اور نجی لمحات پر مبنی ویڈیوز شیئر کرنا شروع کیں جس کے بعد مومنہ اقبال نے بھی اسی رجحان کو اپنایا اور اپنی شادی کے بعد شوہر کے ساتھ متعدد ویڈیوز اور ریلز پوسٹ کیں۔
مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق وائرل ریلز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا جبکہ بعض صارفین نے انہیں سابقہ تعلقات کے حوالے سے خودنمائی کا الزام بھی دیا۔
اس دوران معروف مصنفہ اور ڈرامہ نویس صائمہ اکرم چوہدری نے بھی اس رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں لوگ شادی کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ اسے غیر ضروری طور پر نمایاں بنا دیتے ہیں۔ ان کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
کچھ صارفین نے صائمہ اکرم کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نجی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنا چاہیے جبکہ دیگر صارفین کا کہنا ہے کہ معاشرہ خوش جوڑوں کو دیکھ کر غیر ضروری تنقید کرتا ہے۔