ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی شادی کی تاریخ اور مقام پر سسپنس برقرار

image

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور امریکی فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی کی متوقع شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا 3 جولائی کو نیویارک سٹی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو سکتا ہے تاہم تاحال اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی کی تقریب مین ہیٹن کے وسطی علاقے میں منعقد ہونے کا امکان ہے جبکہ مقام کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ ممکنہ مقامات میں روکفیلر سینٹر، ریڈیو سٹی میوزک ہال، سینٹرل پارک اور نیویارک پبلک لائبریری شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے قریبی دوستوں کو “سیو دی ڈیٹ” پیغامات بھیجے ہیں، تاہم مقام کے بارے میں ابتدائی طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ کچھ مہمانوں کو مبینہ طور پر ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے معلومات دی گئی ہیں۔

جوڑا تقریب کی رازداری اور سیکیورٹی کو سخت رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہا ہے تاکہ میڈیا اور عوامی توجہ سے بچا جا سکے۔اس سے قبل قیاس آرائیاں تھیں کہ شادی نیویارک کے بجائے روڈ آئی لینڈ میں ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی نے گزشتہ سال اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اور ان کی ممکنہ شادی دنیا بھر میں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US