سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی، چاندی بھی سستی ہو گئی

image

ملک بھر کی گولڈ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کے خریداروں کو بڑا ریلیف ملا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے پر آ گیا۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 11 ہزار 240 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 124 ڈالر 89 سینٹ سستا ہو کر 4 ہزار 328 ڈالر 92 سینٹ پر آ گیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی اور فی تولہ چاندی 463 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 267 روپے پر پہنچ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US