معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کے شوہر اقبال حسین نے خواتین اور مردوں کی شادی کی عمر سے متعلق معاشرے کے دوہرے معیار پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عمر رسیدہ مرد کم عمر لڑکی سے شادی کرے تو اسے قبول کر لیا جاتا ہے لیکن اگر کوئی خاتون اپنے سے کم عمر مرد سے شادی کرے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
ایک نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اقبال حسین نے کہا کہ ان کی اور بشریٰ انصاری کی عمر میں فرق ہونے کے باوجود انہیں کبھی یہ فرق محسوس نہیں ہوا تاہم لوگوں کی تنقید نے بشریٰ انصاری کو بھی پریشان کر دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو مسلسل جج کرتے رہتے ہیں حالانکہ کسی کے اچھے یا برے ہونے کا فیصلہ کرنا صرف اللہ کا اختیار ہے۔