ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2830 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2547 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 534 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر 29 سینٹ اضافے کے بعد 4326 ڈالر 27 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 141 روپے مہنگی ہو کر 7 ہزار 314 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 129 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 245 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟