مقامی اور بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 12627 روپے سستا ہو کر 442436 روپے پر آگیا۔
ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت 11364 روپے کم ہو کر 378170 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 126 ڈالر 27 سینٹ کمی کے بعد فی اونس سونا 4200 ڈالر پر آگیا۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 385 روپے کم ہو کر 6929 روپے پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟