ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق مثبت توقعات کے باعث عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 370 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 44 ہزار 336 روپے تک پہنچ گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 933 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 79 ہزار 880 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 43 ڈالر 70 سینٹ مہنگا ہو کر 4 ہزار 219 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 200 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 279 روپے کی سطح پر آ گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟