پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز بھی شاندار تیزی کا رجحان برقرار رہا جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث مارکیٹ نے چار ماہ بعد 180 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ عبور کر لی۔
کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 372 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 180 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔
مارکیٹ نے ایک ہی روز میں 178 ہزار، 179 ہزار اور 180 ہزار پوائنٹس کی تین اہم حدیں بحال کر لیں۔