فٹبال جنون کی انتہا، جاپانی طالبعلم کا 1200 میل سائیکل سفر

image

فٹبال ورلڈکپ کے دوران ایک جاپانی طالبعلم نے اپنے جنون کو حقیقت میں بدلتے ہوئے امریکا کی متعدد ریاستوں سے گزر کر 1200 میل کا طویل سفر سائیکل پر طے کیا اور اپنی قومی ٹیم کا میچ لائیو دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ یوٹو، جو امریکا کی پنسلوانیا کی پٹسبرگ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے نے جاپان اور نیدرلینڈز کے میچ کو دیکھنے کے لیے ہوائی جہاز یا دیگر ٹرانسپورٹ کے بجائے سائیکل کے ذریعے سفر کا انتخاب کیا۔

انہوں نے مئی کے وسط میں اپنے سفر کا آغاز کیا اور شمالی ٹیکساس کے شہر ڈیلاس تک پہنچنے کے لیے کئی ہفتے مختلف امریکی ریاستوں سے گزرتے رہے۔اس دوران یوٹو کو متعدد مشکلات کا سامنا بھی رہا جن میں ان کی سائیکل کے ٹائر کا 6 مرتبہ پنکچر ہونا بھی شامل ہے، تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری۔

یوٹو ہر روز اپنے سفر کی اپ ڈیٹس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہے اور مختلف ریاستوں کے تجربات اور تصاویر بھی پوسٹ کرتے رہے، جہاں مقامی لوگوں نے ان کی خوب میزبانی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ فٹبال ٹیم کی حمایت کے لیے یہ سفر ان کے لیے زندگی بھر کی یادگار بن گیا ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ محنت اور لگن سے ہر خواب کو حقیقت میں بدلا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US