پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 4 ماہ بعد بڑا سنگ میل عبور کرلیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بجٹ کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور مارکیٹ نے ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا۔

کاروباری دن کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 3463 پوائنٹس تک کی تیزی دیکھی گئی جبکہ انڈیکس نے ایک ہی دن میں 178000، 179000 اور 180000 پوائنٹس کی تین اہم حدیں دوبارہ عبور کیں۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 3353 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 180,393 پوائنٹس پر بند ہوا جس کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 4 ماہ بعد دوبارہ 180,000 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شرح سود برقرار رہنے، ایران امریکا ڈیل اور مثبت بجٹ کے اثرات مارکیٹ پر مثبت رہے۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران بینکنگ، آئل اینڈ گیس اور اسٹیل سیکٹر میں خریداری دیکھی گئی جبکہ سیمنٹ کے شیئرز پر فروخت کا دباؤ رہا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 30 پیسے پر بند ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US