درآمدات میں کمی، ترسیلات زر میں اضافہ، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس

image

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر دوبارہ سرپلس میں آ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026 میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 45 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2026 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا، تاہم مئی میں درآمدات میں کمی اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافے کے باعث صورتحال بہتر ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل سے قبل مسلسل تین ماہ تک بھی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا تھا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر کرنٹ اکاؤنٹ 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US