پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ نے نئی بلندی کو چھو لیا، 20 فیصد اضافہ

image

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ریکارڈ 4 ارب 19 کروڑ ڈالر کی سطح حاصل کر لی ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آئی ٹی ایکسپورٹس میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 71 کروڑ ڈالر زیادہ رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2026 کے دوران آئی ٹی برآمدات 37 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ اگرچہ ماہانہ بنیاد پر آئی ٹی ایکسپورٹس میں 12 فیصد کمی دیکھی گئی تاہم سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریلیف اور مثبت اقدامات سے فری لانسر اور آئی ٹی کا شعبہ مسلسل ترقی کررہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US